عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 155506
جواب نمبر: 155506
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:85-67/D=2/1439
خاص محرم کے مہینے میں حلیم، بریانی، زردہ وغیرہ پکانا اوراس کو بانٹنا شریعت سے ثابت نہیں ہے، لہٰذا اس رسم کو ترک کرنا چاہیے، ویسے فقراء کی امداد کسی بھی مہینے میں کسی بھی طرح کی جاسکتی ہے ، اسی طرح کسی میت کو ایصالِ ثواب بھی کسی مہینے میں کیا جاسکتا ہے، اس کے لیے کوئی خاص دن متعین کرنا بدعت ہے۔
(۲) اگر ایسا کھانا کہیں سے آپ کے پاس آجائے تو اسے فقراء میں تقسیم کروادینا چاہیے؛ کیوں کہ یہ انھیں کا حق ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند