• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 43910

    عنوان: کیا لڑکی کی رخصتی کے وقت سر پر قرآن رکھنا درست ہے، جب کہ نیت یہ ہے کہ بیٹی کی قرآن کے سایہ میں رخصت کیا جائے؟

    سوال: کیا لڑکی کی رخصتی کے وقت سر پر قرآن رکھنا درست ہے، جب کہ نیت یہ ہے کہ بیٹی کی قرآن کے سایہ میں رخصت کیا جائے؟

    جواب نمبر: 43910

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 358-358/M=3/1434 بیٹی کو رخصت کرتے وقت سر پر قرآن کریم کا سایہ کرنا محض ایک رسم ہے، اس کی شرعاً کوئی حیثیت نہیں، اس کے بجائے بیٹی کو قرآن کریم کا تحفہ ہدیہ کے طور پر دیدیں تاکہ بیٹی قرآن کی تلاوت کرے اور اس کے مطابق عمل کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند