عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 6699
مزار پر نذرونیاز کرنے والوں کے لیے توبہ لازم ہے۔ المختصر ابن تیمیہ کی کتاب میں ہے کہ ابن تیمیہ حضور غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر بارہ اونٹوں پر سامان لادکرکے نذر و نیاز بھیجتے تھے۔ اس کے بارے میں کیا رائے ہے؟

جواب نمبر: 6699
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 659=659/ م
مُردوں اور اہل مزاروں کے لیے نذر ونیاز کرنا حرام وباطل ہے، شامی وغیرہ کتب فقہ میں اس کی صراحت موجود ہے، اور مزاروں پر نذر ونیاز کرنے والوں کے لیے توبہ لازم ہے، المختصر ابن تیمیہ کی کتاب کے بارے میں ہمیں تحقیق نہیں کہ وہ کیسی کتاب ہے؟ اورکہاں تک معتبر ہے اورآپ نے اس کتاب کے حوالے سے جو کچھ لکھا ہے، وہ کہاں تک صحیح ہے؟ صفحہ نمبر اور مطبع وغیرہ مذکور نہیں ہے، اس لیے اس بارے میں کچھ تحریر کرنے سے معذرت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند