• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 155587

    عنوان: دس محرم میں کھانا کھلانا

    سوال: حضرت مفتی صاحب! دس محرم میں اپنے گھر والوں کو کھانا کھلانے کا جو رواج ہے، کیا اللہ پاک اس سے پورے سال رزق وسیع کردیتا ہے؟ اس کی سند میں کتاب کا نام اور اگر اس کا صفحہ نمبر بھی مل جائے تو اچھا ہے۔

    جواب نمبر: 155587

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:179-153/H=3/1439

    (۱) یہ مضمون درست ہے، اور شرعی اعتبار سے اس عمل کا درجہ مستحب ہے۔

    (۲) ذکرہ ابن حبان في الثقات فالحدیث حسن علی رأیہ عن أبي سعید الخدري قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من وسّع علی أہلہ یوم عاشوراء وسّع اللہ علیہ سنة کاملة قال الحافظ ابن حجر في أمالیہ الجعفري ضعفہ أبوحاتم وشیخہ ضعفہ أبوزرعة رجال الاسناد کلہم معروفون ثم أخرج البیہقي حدیث ابن مسعود وحدیث أبي ہریرة وقال فہذہ الأسانید وإن کانت ضعیفة فہي إذا ضم بعضہا إلی بعض أخذت قوة الخ (اللآليالمصنوعة ص۳۶۹) نیز در مختار کے باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ میں مطلب في حدیث التوسعة علی العیال تصریح ہے وحدیث التوسعة علی العیال عاشوراء صحیح اھ ج۲ص۱۱۳ (مطبوعہ نعمانیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند