• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 174798

    عنوان: ہاتھ پاک کرنے کے لئے پہلے تین کلمے پڑھنا؟

    سوال: میں نے سنا ہے کہ ہاتھ پاک کرنے کے لئے پہلے تین کلمے ہاتھ دھوتے وقت پڑھنا ضروری ہے، ورنہ ہاتھ پاک نہیں ہوتے، مہربانی فرما کر قرآن و حدیث کا کوئی حوالہ دیں۔ ۲ . میں جب بھی غسل خانے میں پیشاب کرنے کی بعد ہاتھ دھوتا ہوں تو تین کلمے پڑھ کر دھوتا ہوں۔. کیا یہ سہی ہے ؟ ۳ . کلمے پڑھ ک ہاتھ دھونے کی وجہ سے مجھے ذہنی بیماری لگ گئی ہے اور میں تین سے پانچ گنتے تک کلمے پڑھتا ہوا ہاتھ دھوتا رہتا ہوں . اسکا بھی کوئی علاج بتائیں ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 174798

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:326-261/L=4/1441

    (۳،۲،۱)ہاتھ ناپاک ہونے کی صورت میں آپ ہاتھ سے گندگی کو صاف کرکے تین مرتبہ اس پر پانی بہادیں ،ہاتھ کو پاک کرنے کے لیے تین کلموں کا پڑھنا ضروری نہیں ،اس طرح کا کوئی حکم قرآن وحدیث میں مذکور نہیں،آپ نے جوبات سن رکھی ہے وہ غلط ہے،آپ ہاتھ دھوتے وقت کلمہ پڑھنا بند کردیں ،اس سے آپ کی ذہنی پریشانی بھی ختم ہوجائے گی ،ان شاء اللہ تعالیٰ۔

    إذا أصابت النجاسة البدن یطہر بالغسل ثلاث مرات متوالیات؛ لأن العصر متعذر فقام التوالی فی الغسل مقام العصر.(المحیط البرہانی فی الفقہ النعمانی 1/ 200،الناشر: دار الکتب العلمیة، بیروت - لبنان)

    -----------------------------------

    غسل خانہ میں پیشاب کرنا منع ہے استنجا خانے میں پیشاب کیا کریں، غسل خانہ میں پیشاب کرنے سے ذہنی بیماری پیدا ہوتی ہے۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند