• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 604590

    عنوان:

    فاتحہ كیے ہوے كھانے كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    1 کیا فاتحہ کیا ھوا کھانا حلال ہے اسکا کیا حکم ہے ؟

    ۲ -اجتماعی قرآن خوانی کا کھانا کھانا جائز ہے ؟

    ۳مشروم کی کھیتی میں بھی زکوة دینا ہے جبکہ یہ گھر کے اندر پُوال میں اگتا ہو، اگر دینا ہی تو کتنا دینا ہوگا؟

    ۴کیا ہندوستان کی زمین عشری ہے ، ہندوستان میں بھی کھیتی میں زکاة دی جاتی ہے کہ مدارس والے کٹائی کے موسم میں زکوة لینے آتے ہیں۔

    جواب نمبر: 604590

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:782-535/sd=10/1442

     (۱) فاتحہ کیا ہوا کھانا نہیں کھانا چاہیے، مروجہ فاتحہ بدعت ہے۔

    (۲) مروجہ اجتماعی قرآن خوانی کے کھانے سے بھی احتراز چاہیے۔

    (۳-۴) ہندوستان کی زمینوں میں عشر اور خراج کچھ واجب نہیں ہے؛ البتہ کھیتی سے جو آمدنی ہوگی اس پر حسب شرائط زکات واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند