• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 37632

    عنوان: حج یا عمرہ کے لئے رخصت ہونے والے شخص سے گلے ملنا

    سوال: میراسوال یہ ہے کہ حج یا عمرہ کے لئے رخصت ہونے والے شخص سے گلے ملنا کیسا ہے ؟ کہیں بدعت تو نہیں کیونکہ عید کے دن گلے ملنا تو بدعت ہے؟ تو اگر یہاں جائز ہے تو کیوں؟ اس سے پہلے آپ نے حج یا عمرہ سے لوٹنے والے سوال کا جواب دیا اب رخصت ہونے والوں کے لئے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 37632

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 586-586/M=4/1433 حج یا عمرہ کے لیے جانے والے شخص سے حدود میں رہتے ہوئے گلے ملنا ناجائز اور بدعت نہیں ہے بشرطیکہ اس کو ضروری نہ سمجھا جائے اور اس کا التزام نہ ہو نہ کسی فتنہ کا اندیشہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند