• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 28743

    عنوان: ہماری مسجد میں ہر فرض نماز کے بعد کچھ لوگ اپنے سر پر اپنا ہاتھ رکھتے ہیں اور دعاکرتے ہیں، کیا یہ عمل سنت سے ثابت ہے؟

    سوال: ہماری مسجد میں ہر فرض نماز کے بعد کچھ لوگ اپنے سر پر اپنا ہاتھ رکھتے ہیں اور دعاکرتے ہیں، کیا یہ عمل سنت سے ثابت ہے؟

    جواب نمبر: 28743

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 135=118-1/1432

    جی ہاں! یہ عمل سنت سے ثابت ہے، حدیث کی کتاب حصن حصین صفحہ ۸۲ پر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہوتے تو دائیں ہاتھ کو سر پر پھیرتے اور یہ پڑھتے: بسم اللہ الذي لاَ إلٰہ إلاَّ ہو الرحمن الرحیمُ اللّٰہمَّ اذْہبْ عَنّي الہمَّ والْحُزْنَ․ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند