• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 146342

    عنوان: دعا اور عملیات کی زکوة؟

    سوال: دعا حز ب البحر جو مناجات مقبول میں ہے ،اس کا تین دن کا اعتکاف میں نے پچھلے سال کیا تھا۔ 1) کیا مجھ کو اس سال بھی اعتکاف کرناہوگا کیا؟ 2) کیا وہی اعتکاف کافی ہے ؟

    جواب نمبر: 146342

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 150-118/N=2/1438

    دعا اور عملیات کی زکوةزندگی میں صرف ایک بار کافی ہوتی ہے، ہر سال ضروری نہیں؛ البتہ اگر زکوة کا عمل مختصر ہو تو دعا یا عمل کی قوت مزید بڑھانے کے لیے ہر سال زکوة کا عمل کرلینا بہتر ہے؛ لہٰذااگر آپ ہر سال دعائے حزب البحر کی زکوة کا عمل کرلیا کریں ، یعنی: تین روزے معہ اعتکاف رکھ کر تینوں دن روزانہ دعائے حزب البحر تین مرتبہ پڑھیں ، ایک: مغرب کے بعد، دوسرے: عشا کے بعد اور تیسرے : نماز چاشت کے بعد تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند