• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 51278

    عنوان: میرے گھر کے اوپر والے حصے میں جن ہیں، جو کبھی کبھی کپڑوں میں سوراخ کردیتے ہیں ، کیا دعا سے انہیں گھرسے باہر کیا جاسکتاہے؟ کبھی کبھی مارتے بھی ہیں۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: میرے گھر کے اوپر والے حصے میں جن ہیں، جو کبھی کبھی کپڑوں میں سوراخ کردیتے ہیں ، کیا دعا سے انہیں گھرسے باہر کیا جاسکتاہے؟ کبھی کبھی مارتے بھی ہیں۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 51278

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 517-410/B=4/1435-U سورہٴ بقرہ پوری پڑھ کر یا آمن الرسول سے آخر سورت تک پڑھ کر پانی پر دم کریں اور وہ پانی اپنے گھر کے چاروں کونوں پر چھڑک دیا کریں مغرب بعد، تو ان شاء اللہ جن وہاں سے چلے جائیں گے۔ یا کسی اچھے دین دار عامل سے رابطہ قائم کریں، اور ان سے مشورہ لیں، وہ جو عمل بتائیں اسے عمل میں لائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند