• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 16548

    عنوان:

    میں اپنے شوہر کے ساتھ آسٹریلیا میں رہتی ہوں۔ میں اپنی پریشانیوں کے لیے آپ سے وظیفہ کی درخواست کرتی ہوں۔ میرے شوہر ایک دو سال سے نوکری نہیں کررہے ہیں، ہم لوگ مقروض ہیں، کیوں کہ ہم نے لوگوں سے پیسہ لیا ہے۔اور جن لوگوں نے ہم سے پیسہ لیا ہے وہ ہمارا پیسہ واپس نہیں کررہے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16548

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1606=1278-10/1430

    آپ دونوں (میاں بیوی) عشاء کی نماز کے بعد اول وآخر تین تین بار درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَا مُغْنِيْ پڑھ لیا کریں، نیز مغرب کی نماز کے بعد سورہٴ واقعہ کی تلاوت کا اہتمام کرتے رہیں اور اس دعاء کو کثرت سے پڑھتے رہیں: اللّٰہُمَّ أَکْفِنِيْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ان شاء اللہ تعالی آپ لوگوں پر بہت جلد وسعت کے دروازے کھلنے لگیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند