• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 604017

    عنوان:

    كوئی وظیفہ بتائیں جس سے بڑی بلا كا خاتمہ ہو

    سوال:

    میں رد بلا کے عمل بارے میں جاننا چاہتاہوں جس سے بڑی سے بڑی بلا کا خاتمہ ہوجائے ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 604017

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:792-648/L=9/1442

     احادیث میں دفعِ بلایا کے لیے صدقہ کا حکم ہے ؛ لہٰذا آپ اگر یہ چاہتے ہیں کہ ناگہانی بات پیش آنے سے میری حفاظت رہے تو آپ صدقہ کی کثرت کریں ۔

    عن أنس بن مالک قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إن الصدقة لتطفء غضب الرب وتدفع میتة السوء (سنن الترمذی ،رقم: 664، باب ما جاء فی فضل الصدقة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند