• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 157889

    عنوان: حفظ قرآن کے لیے دعاء اور تسلی؟

    سوال: سوال زید قرآن شریف حفظ کر رہا ہے ، قرآن یاد کرتا ہے ، حافظہ کمزور ہونے کی بنا پر دیر سے یاد ہوتا ہے ۔ براہ کرم، کوئی دعا بتا دیجئے ۔ ہم آپ کے شکرگزار ہوں گے ۔

    جواب نمبر: 157889

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:429-369/D=5/1439

    (۱) پانچوں نماز کے بعد سرپر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار یَا قَوِیُّ پڑھیں۔

    (۲) تازہ وضو کرکے دو رکعت نماز توبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے معاصی اور گناہوں سے معافی مانگیں اور گناہوں کے ترک کا پختہ ارادہ کریں پھر اللہ تعالیٰ سے دل لگاکر حفظ قرآن مکمل ہونے کی دعا کریں۔

    (۳) حفظ کرنے میں لگے رہیں گھبرائیں نہیں کسی کو جلد یاد ہوجاتا ہے کسی کو یاد کرنے میں وقت لگتا ہے اس سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند