متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 175826
جواب نمبر: 17582601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:454-315/SN=5/1441
روزانہ اول آخر درود شریف کے ساتھ گیارہ سو گیارہ مرتبہ ”یالطیف“ پڑھنے کا معمول بنائیں، بہتر ہے کہ بعد نماز عشاء سونے سے قبل یہ عمل کریں، ان شاء اللہ حسب منشا رشتہ آجائے گا۔ نیز "اللہم اکفنی بحلالک عن حرامک وأغننی بفضلک عن من سواک" کثرت سے پڑھیں، ان شاء اللہ مالی بوجھ بھی ہلکا ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہمارے
گھر میں بے برکتی ہے میرے بھائی بہنوں میں میل محبت نہیں ہے اور ہم کاروبار سے بھی
گھر میں بہت پریشان ہیں۔ گھر میں اکثر لڑائیاں رہتی ہیں۔ بھائی بہن بڑے بڑے ہیں۔
آپ کوئی دعا بتادیجئے۔
آپ سے ایک ضروری فتوی یہ پوچھنا تھا کہ
استخارہ کس طرح کیا جائے۔ میری اس سلسلہ میں ایک عرب مصری سے بات ہوئی تو وہ کہنے
لگا کہ دو رکعت نماز پڑھو اور کام شروع کرو ،اگر خیر ہے تو پایہ تکمیل کو پہنچے گا
نہیں تو خود بخود ختم ہوجائے گا۔ میں نے جو استخارہ کے بارے میں سنا وہ یہ ہے کہ
رات کو دو رکعت استخارہ کی نیت سے پڑھ کر سو جائیں صبح اٹھنے کے بعد جو دل میں خیال
آئے وہی استخارہ کا جواب ہے۔ ایک صاحب کا کہنا ہے کہ استخارہ میں خواب کی کوئی اہمیت
نہیں ہے جب کہ ایک اور صاحب کا کہنا ہے کہ خواب میں جوچیز یا رنگ نظر آئے اس کی
اہمیت ہے (مثال کے طور پر اگر خواب میں کالا، زرد، لال رنگ کا مطلب اچھا نہ ہونے
کا ہے جب کہ سبز ، سنہرا، سفید ٹھیک ہوتا ہے)۔ اب آپ یہ بتائیں کہ کیا صحیح ہے اور
کیا غلط ہے ہم کس طرح یہ جانیں کہ کون سی چیز ہمارے لیے بہتر ہے؟ استخارہ کے خواب
پر روشنی ڈالیں اور یہ بھی بتائیں کہ استخارہ کون کرے (جس کا معاملہ ہو وہ یا کوئی
اور کرسکتا ہے)؟ امید ہے کہ سنت طریقہ سے آپ واقف کروائیں گے۔ اور خواب کی تعبیر
کس طرح سے معلوم ہو وہ بھی وضاحت فرماویں۔
میں دبئی میں تعمیری کمپنی چلا رہا ہوں۔ عرب لوگوں کے لیے گھر بناتا ہوں، ایک جگہ گھر بن چکا ہے اور وہ گھر شیخ کے قبضہ میں ہے ، شیخ کے پاس سے دو لاکھ درہم وصول طلب ہیں۔ وہ پیسے دینے کے لیے تین مہینے سے ستا رہے ہیں۔مجھے کچھ دعا بتائیں جس سے میرے پیسے وصول ہوجائے اور ساتھ ہی ساتھ میرا قرض بھی ادا ہوجائے جو میں نے تعمیر کے لیے دوسروں سے لیا تھا۔
2314 مناظریہ تقریباً پندرہ سال سے زائد کا عرصہ ہوگیاہے کہ میں اورمیرے اہل خانہ بہت زیادہ پریشانی مبتلا ہیں، ہر طرح سے دنیاوی، دینی، مالی، روحانی، جسمانی یہ فہرست بہت آگے تک جاتی ہے۔ مختلف لوگوں سے بہت زیادہ دعا کرانے کی کوشش کی لیکن پریشانی بڑھتی ہی گئی۔ کیا کوئی اعلی روحانی شخصیت ہے، اگر ہے تو آپ مجھے بتادیں اورمیں ان سے کیسے بات کرسکتی ہوں؟مفتی صاحب آپ مجھے اوپر مذکور تمام چیزوں کے لیے اور مزید اس ضرورت کے پورا ہوجانے کے لیے بہت زیادہ موٴثر وظیفہ بتادیں۔اور تمام تعریف اللہ ہی کے لیے ہے ، اللہ تبارک وتعالی آپ کو اس کا بدلہ دے گا اورمیرے دل سے دعا نکلے گی اورمیں آپ کی بہت زیادہ ممنون ومشکورہوں گی۔
3376 مناظر