دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 788
عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
Q.
نمازجنازہ مسجد کے اندر پڑھائی جاسکتی ہے یا نہیں؟اگر نہیں تو کن وجوہات کی بنا پر ؟ایک مسجد کا صحن بڑا ہے ، مسجد کے دوحصے ہیں، پہلاحصہ جہاں پر روزانہ پانچوں وقت کی نماز ہوتی ہے، دوسرا حصہ جو مسجد سے ملحق اس کے باہر کے حصہ میں نمازاداکی جاسکتی ہے یا نہیں؟جو مسجد کے اندورنی دروازوں سے لگاہواہے۔ (۲) فرض نماز میں امام کو رکوع ،سجدے اور قومہ اداکرتے وقت تکبیرات رکوع میں جاتے وقت کرنے چاہئے یا رکوع میں جانے کے بعد ؟ اگر کوئی امام رکوع اور قومہ قعدے میں جانے کے بعد تقریبا رکوع میں آدھا چلاجائے اور پھر تکبیر کہے تو نماز ہوجائے گی؟ ایسا ہمیشہ کرنے سے صحت نماز ادا ہوجائے گی؟
2186 مناظر
Q.
زید نے مسجد کے بیت الخلاء کی تعمیر کے لیے اپنی سودی رقم سے چندہ کے طورپر مسجد میں 1000/ اینٹ دئیے، لیکن مزدوروں نے ان اینٹوں کو مسجد کی فرش میں لگادئیے۔ اب دو گروپ ہوگئے ہیں، ایک کا کہنا ہے کہ فرش کو توڑ کر اینٹوں کو باہر نکال لئے جائیں جب کہ دوسرے گروپ کا کہنا ہے کہ کوئی دوسرا راستہ ڈھونڈتے ہیں۔ براہ کرم، اس معاملہ میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔
3843 مناظر
Q.
(۱) مسجد میں کوئی شخص کوئی چیز دیتا ہے تو اس چیز پر اس شخص کا کوئی اختیار ہے یا نہیں؟یا وہ شخص اسے اپنے استعمال میں لا سکتاہے؟ یا کسی دوسرے کو اس چیز کی استعمال کرنے کی اجازت دے سکتاہے یانہیں؟ (۲) مسجد کا جنریٹر مسجد میں وضو کرنے کی خاطرپانی چڑھانے کے لیے آیاہے۔ مسجد میں اگر کوئی جماعت آتی ہے تو اس جماعت کے لیے جنریٹر چلانا جائز ہے یانہیں؟ جنریٹر کا کنکشن امام کے گھر میں بھی گیا ہے۔کیا جنریٹر کا کنکشن امام کے لیے لینا جائز ہے؟ (۳) مسجد میں امام کی رہائش کے لئے حجر ہ دیا گیا ہے، حجرہ میں امام کی فیملی رہتی ہے ، ان کے بھائی کی فیملی بھی رہ رہی ہے۔ ان کے بھائی کے لیے رہنا جائز ہے یا نہیں؟ جب کہ وہ دوسری مسجد میں امامت کرتاہے اور اسکول میں پڑھا تاہے۔ (۴) ایک عام مسجد میں غلط ہورہا ہے، اگر اس کو نہ روکا جائے تو گناہ گار کون ہوگا؟ مثلا جنریٹر کا غلط استعمال ہورہا ہے، یا پھر انوینٹر کا نماز کے وقت کے علاوہ چلانا جائز ہے یا نہیں؟
6076 مناظر
Q.
ہماری کالونی میں دہلی حکومت سے ایک مسجد اور مدرسہ کی تعمیر کے لیے ایک زمین خرید ی گئی تھی، چونکہ ہماری کالونی میں غیر مسلمین کا غلبہ ہے، اس کالونی میں صرف دوسو مسلمان رہائش پذیر ہیں، اب ہم نے ایک مسجد اور چھ کمرے بنائے ہیں ، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب ہم مدرسہ شروع کررہے ہیں تو ہمارے کچھ مسلم بھائی مدرسہ اور مسجد کے سلسلے میں اعتراض کررہے ہیں۔ اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں صحیح حکم بتائیں۔
3063 مناظر
Q.
کیا مسجد کے اوپر سے فلائی اور یعنی پل بناسکتے ہیں؟ روڈ کے ساتھ مسجد ہے اور مسجد کے صحن کا کچھ حصہ اس فلائی اور میں آرہا ہے۔ یعنی مسجد کی عمارت محفوظ ہے ، کیا راستہ کی تنگی وجہ سے ہم مسجد کی زمین کو استعمال کرسکتے ہیں ؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔
1976 مناظر
Q.
کیا ہم مسجد کی چیزوں کو جیسے پانی ،پنکھا، لوٹا، سیڑھی وغیرہ اپنے لیے استعمال کرسکتے ہیں؟
3649 مناظر
Q.
ہمارے یہاں (گاؤں سکری) میں ایک مسجد ہے جس میں صحن یا کوئی بھی کھلی جگہ نہیں ہے۔ گرمی کے موسم میں نماز اداکرنے میں بہت زیادہ دقت ہوتی ہے۔اس وجہ سے لوگوں نے یہ طے کیا ہے مغر ب ، عشا اور فجر کی جماعت چھت پر ہوا کرے گی۔چھت پر کوئی چہار دیواری بھی نہیں ہے، میرا سوال یہ ہے کہ ان حالات میں کیا میں مسجد کو چھوڑ کر چھت پر نماز پڑھنا صحیح ہے؟
3499 مناظر
Q.
میں باغ فدک کے بارے میں مکمل اور صحیح تفصیلات چاہتاہوں،اس بارے میں میں نے بہت تحقیق کی، مگر صحیح جواب نہیں مل سکا۔
8530 مناظر
Q.
میرے گاؤں میں حکومت نے عوام کے فائدہ کے لیے ایک پانی کا نل لگایا ، پھر چند دن کے بعدوہ نل خراب ہوگیا تو گاؤں والوں نے پائپ کو زمین سے نکال مسجد میں وضو کرنے کے لیے لگادیا ۔ فی الحال اس نل کا پائپ مسجد میں لگاہواہے۔ مصلی حضرات اس سرکاری پائپ سے وضو کرکے نماز اداکررہے ہیں، کیا شریعت میں حکومت کے نل کا بغیر حکومت کی اجازت کے مسجد میں لگانا جائز ہے؟
2790 مناظر
Q.
واقف نے تین سال پہلے مسجد کے لیے زمین وقف کی تھی، لیکن وہاں پر پہلے سے ہی مسجد ہے جو لوگوں کے لیے کافی ہے۔ اگر واقف جس نے زمین مسجد کے لیے وقف کردی ہے جب کہ اس پر کوئی آبادی وغیرہ نہیں ہوئی ،اس سے رجوع کرسکتا ہے؟ اس پر مدرسہ بنانا ہے۔
4632 مناظر
Q.
کیا مسجد میں امام کی بیوی رہ سکتی ہے؟ جب کہ مسجد بہت چھوٹی ہے، بیوی کو مسجد میں آنا جانا پڑتاہے۔
3915 مناظر
Q.
ایک عوام الناس وقف ہے جس میں درگاہ ، خانقاہ ، زمین وغیرہ وقف کی گئی ہے۔ آج یہ ایک ٹرسٹ بنا کر وقف بورڈ میں رجسٹرڈ درج ہے۔وقف بورڈ سے پہلے چیر ٹی کمیشنر میں رجسٹر ڈ تھا، برسوں پہلے جب وقف بورڈ نہیں تھاتب یہ وقف بورڈ کے خاندان کے اگلوں میں جائدا د کے لئے کورٹ میں جھگڑے ہوئے تھے اور ہمارے اور شجاہ نشیں کے گھر والوں کے درمیاں ایک سمجھوتہ ہواتھا ، اس سمجھوتہ میں ہمیں وقف ہی کی خاندان کی نسل ہونے اور نفع ہونے کی وجہ سے زمین ، مکانات اور سالانہ (نسل درنسل) 1301/ روپئے تقریبا (70/ سال پہلے ) ملنا طے ہواتھا، وقف کی زمین کوئی بیچ نہیں سکتا۔ اگر بیچنے گئے تو کورٹ کی منظوری اور ہماری فیملی کی سہمت سے بیچنا اور اس کے روپئے بھی جہاں حکومت کہے وہاں ہماری سہمت سے صرف کرنا ہوگا۔ زمین ہمیں جو دی گئی تھی اس میں یہ شرط تھی کہ ہم اپنے خرچ سے وہاں مکان بنا سکتے ہیں، استعمال کرسکتے ہیں، کرایہ پہ دے سکتے ہیں، کرایہ اپنی ضرورت کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ جب ٹرسٹ بنا تھا تو ہمارے داد ایک ٹرسٹی تھے ، اب ہماری فیملی میں سے ......
3020 مناظر
Q.
جزاک اللہ، ویب سائٹ پر جواب دینے کے لیے۔ اس سے امت کو فائدہ ہورہا ہے، الحمد للہ۔ اللہ تعالی مزید ترقی عطا فرمائیں، آمین۔ سوال یہ ہے کہ : (۱) کیا مسجد سے پینے والے پانی جو جو نمازیوں کے لیے کولر یا مٹکے میں رکھا جاتا ہے، اسے مسجد کے اطراف کی دوکان و مکان والے اپنی بوتل میں بھر کر لے جاتے ہیں اور وضو کے پانی بڑے ڈبوں میں لے جاتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟ (یہ معاملہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے مسجد کے خادمین /منتظمین کے منع کرنے پر وہ کہتے ہیں کہ پینے کے پانی کے لیے روکتے ہیں، یزید ہیں، وغیرہ ۔ ایسے میں مسجد کے خدام کیا کریں؟ خیر! یہ مسئلہ تقریبا ہر مسجد میں پیش آتاہے اور کچھ لوگ تو خدام مسجد سے لڑپڑتے ہیں) براہ کرم، امت کے آسان لفظوں میں حوالے کے ساتھ رہنمافرمائیں۔
2441 مناظر
Q.
غالباً رضاخانی حضرات کی ایک ویب سائٹ میں نے دیکھی جس میں سوانح قاسمی نامی کتاب کا حوالہ دے کر لکھا گیا تھا کہ مدرسہ دیوبند میں غیرمسلموں سے چندہ لیا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ چندہ دینے والوں کے لیے یہ دعا بھی کرائی جاتی تھی کہ خدا ان کی قوت اور آزادی کو قائم رکھے۔ برائے مہربانی شرعی نقطہ نظر سے بتائیے کہ ایک دینی مدرسہ گاہ میں غیرمسلموں سے چندہ لینا اور غیرمسلموں کے لیے مذکورہ دعا کرنا کیسا ہے؟
1892 مناظر
Q.
ایک آدمی جو کہ غیر مسلم ہے، اس نے اپنی ساری زمین مسلمانوں کو بیچی ہے، وہ بیچ کی جگہ کو مسجد کے لیے بنا پیسے کے دے رہا ہے، کیا بنا خریدے ہوئے اس زمین پر مسجد تعمیر ہوسکتی ہے؟(۲) اگر مسجد بنا پیسے دئے ہوئے تعمیر ہوچکی ہے تو کیا حکم ہے؟
4331 مناظر
Q.
جس کی داڑھی نہیں ہے ، کیا وہ مسجد کا صدر بن سکتاہے؟ اس بارے میں اسلام کیا کہتا ہے؟
5522 مناظر
Q.
ہماری پرانی مسجد تین حصوں پر مشتمل تھی جس میں ایک ہال ، ایک برآمدہ اور ایک صحن تھے۔دس سال پہلے پرانی مسجد کو شہید کرکے نئی مسجد تعمیر کی جس میں صحن کا تھوڑا حصہ مسجد سے باہرہوا اور آج کل وہ مسجد کے راستے کے لئے استعمال ہوتاہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا صحن کے اس حصہ پر جو باہر ہے ،بغیر استنجاء خانہ کے وضو کے جگہ تعمیر ہوسکتی ہے یا نہیں؟
3671 مناظر
Q.
قبرستان کی زمین میں اگر کوئی اس غرض سے دوکان تعمیر کرے کہ اس کے کرایہ کے پیسے کو قبرستان کے مصارف میں خرچ کرے گا تو کیا یہ جائز ہے۔
4060 مناظر
Q.
مسجد میں دنیاوی بات کرنے کی کس حد تک اجازت ہے؟ ہم اپنی مسجد میں ہرہفتہ نماز عشاء کے بعد ایک نمازی سے اس کے بارے میں بات کرواتے ہیں۔وہ بتاتا ہے کہ وہ کہاں کام کرتا ہے، اس کے کام کینوعیت کیا ہے؟ اس نے تعلیم کہاں سے حاصل کی نیز وہ کام کے دوران نماز کی کس طرح ادائیگی کرتا ہے۔ مسجد میں جگہ کی تنگی کے باعث یہ بات اسی جگہ ہوتی ہے، جہاں ہم نماز پڑھتے ہیں۔ کیا اس طرح کی بات کروانا جائز ہے؟ اگر نہیں تو کس حد تک جائز ہے؟
3247 مناظر
Q.
ہل یجوز للرجل (في سن ۴۰) أن یدرس القرآن والأحکام شرعي للنساء وللبنات الشابّات في المسجد وجہا بوجہ لا یکون بنیہم الحجاب والحایل في وقت لا یدخل رجل آخر لمسجد․ یعني في وقت المسجد خال عن المصلي․ ما حکمہ في الشرع المقدس ․ وماحکم جلسہ التدریس․ أرجو أن الجواب کان في المذہب الحنفیة ․ جزاکم اللہ خیرا
2068 مناظر
First
Previous
31
32
33
34
35
Next
Last