• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 23272

    عنوان: واقف نے تین سال پہلے مسجد کے لیے زمین وقف کی تھی، لیکن وہاں پر پہلے سے ہی مسجد ہے جو لوگوں کے لیے کافی ہے۔ اگر واقف جس نے زمین مسجد کے لیے وقف کردی ہے جب کہ اس پر کوئی آبادی وغیرہ نہیں ہوئی ،اس سے رجوع کرسکتا ہے؟ اس پر مدرسہ بنانا ہے۔ 

    سوال: واقف نے تین سال پہلے مسجد کے لیے زمین وقف کی تھی، لیکن وہاں پر پہلے سے ہی مسجد ہے جو لوگوں کے لیے کافی ہے۔ اگر واقف جس نے زمین مسجد کے لیے وقف کردی ہے جب کہ اس پر کوئی آبادی وغیرہ نہیں ہوئی ،اس سے رجوع کرسکتا ہے؟ اس پر مدرسہ بنانا ہے۔ 

    جواب نمبر: 23272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1389=284-8/1431

    اگر واقف موجود ہے تو وقف سے رجوع کرنا تو صحیح نہیں ہے، البتہ وقف کی جہت کو بدل سکتا ہے، یعنی مسجد کے بجائے مدرسہٴ دینی کے لیے وقف کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند