• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 602302

    عنوان:

    كیا مسجد كے لیے وقف شدہ زمین كو رجسٹرڈ كرانا ضروری ہے؟

    سوال:

    اگر واقف نے ایک زمین مسجد کے لیے وقف کی، محلے والوں نے زمین کو مسجد کے نام پر رجسٹرڈ کرنے کے لیے کہا تو واقف زمین کو مسجد کے نام پر رجسٹرڈ کرنے سے انکار کرتا ہے کہتا ہے کہ زمین میرے ہی نام پر رجسٹرڈ رہے گا، تو کیا یہ وقف صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 602302

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 502-361/H=06/1442

     جب اس شخص نے مسجد کے لئے اللہ پاک کو راضی کرنے کی خاطر زمین کو وقف کردیا تو وہ زمین وقف ہوگئی، شرعاً رجسٹرڈ کرانا اگرچہ ضروری نہیں مگر آئندہ کوئی شخص ملکیت کا دعویٰ نہ کرے اس لئے وقف کی رجسٹری کی ضرورت ہے دوچار بااثر حضرات حکمت و بصیرت سے سمجھاکر رجسٹری کی تکمیل پر آمادہ کریں تو ان شاء اللہ وہ رجسٹرڈ کرادیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند