عنوان: ہماری پرانی مسجد تین حصوں پر مشتمل تھی جس میں ایک ہال ، ایک برآمدہ اور ایک صحن تھے۔دس سال پہلے پرانی مسجد کو شہید کرکے نئی مسجد تعمیر کی جس میں صحن کا تھوڑا حصہ مسجد سے باہرہوا اور آج کل وہ مسجد کے راستے کے لئے استعمال ہوتاہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا صحن کے اس حصہ پر جو باہر ہے ،بغیر استنجاء خانہ کے وضو کے جگہ تعمیر ہوسکتی ہے یا نہیں؟
سوال: ہماری پرانی مسجد تین حصوں پر مشتمل تھی جس میں ایک ہال ، ایک برآمدہ اور ایک صحن تھے۔دس سال پہلے پرانی مسجد کو شہید کرکے نئی مسجد تعمیر کی جس میں صحن کا تھوڑا حصہ مسجد سے باہرہوا اور آج کل وہ مسجد کے راستے کے لئے استعمال ہوتاہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا صحن کے اس حصہ پر جو باہر ہے ،بغیر استنجاء خانہ کے وضو کے جگہ تعمیر ہوسکتی ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 2216401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):829=586-5/1431
مسجد کا صحن مسجد کے ہی حکم میں ہوتا ہے اور جو جگہ ایک بار مسجد ہوجائے اس پر تاقیامت مسجد کے احکام جاری ہوتے ہیں ایسی جگہ کو گذرگاہ یا وضو خانہ کے طور پر استعمال کرنا جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند