• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 10756

    عنوان:

    (۱)انڈیا میں ایک اسلامی تنظیم ایک مدرسہ تعمیر کررہی ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ تنظیم کے تمام ممبرمدرسہ کی تعمیر کے لیے تین سو پونڈ دیں گے چاہے وہ مالدار ہوں یا غریب ہوں (مقروض)۔ کیا کمیٹی کو تمام ممبران کو تین سو پونڈ ادا کرنے پر مجبور کرنا درست ہے، کیوں کہ سب ممبر تین سو پونڈ ادا کرنے پر راضی نہیں ہیں لیکن ان کو کمیٹی مجبور کررہی ہے؟ برائے کرم حوالہ عنایت فرماویں۔

    سوال:

    انڈیا میں ایک اسلامی تنظیم ایک مدرسہ تعمیر کررہی ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ تنظیم کے تمام ممبرمدرسہ کی تعمیر کے لیے تین سو پونڈ دیں گے چاہے وہ مالدار ہوں یا غریب ہوں (مقروض)۔ کیا کمیٹی کو تمام ممبران کو تین سو پونڈ ادا کرنے پر مجبور کرنا درست ہے، کیوں کہ سب ممبر تین سو پونڈ ادا کرنے پر راضی نہیں ہیں لیکن ان کو کمیٹی مجبور کررہی ہے؟ برائے کرم حوالہ عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 10756

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 178=171/ د

     

    کمیٹی کی جانب سے تمام ممبران کو تین سو پونڈ دینے پر مجبور کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ چندہ خوش دلی ہی سے لینے کی اجازت ہے، اس میں جبر واکراہ شرعاً مذموم ہے۔ حدیث میں فرمایا گیا ہے کہ کسی شخص کا مال بغیر اس کی خوش دلی سے حاصل کیے لینا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند