• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 69884

    عنوان: کیا قرآن کی کسی بھی دعاء کو بغیر غسل کے پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا قرآن کی کسی بھی دعاء کو بغیر غسل کے پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 69884

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1078-875/D=12/1437

    جنابت یا احتلام کی وجہ سے غسل واجب ہونے کی صورت میں قرآن میں مذکور کسی دعاء کو بغیر غسل کے دعاء کی نیت سے پڑھنا جائز ہے، تلاوت کی نیت سے پڑھنا جائز نہیں ہے ذکر العلامہ یوسف البنوری: ولو أنہ قرأ الفاتحة علی سبیل الدعاء، أو شیئاً من الآیات التی فیہا معنی الدعاء، ولم یرد بہ القرآن فلا بأس بہ (معارف السنن: ۱/۴۴۸، کتاب الطہارت، باب ماجاء فی الجنب والحائض یقرأ القرآن، ط: أشرفیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند