• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 603573

    عنوان:

    میں ۲۰سال کا لڑکا ہو میں قرآن حفظ کرنا چاہتا ہوں

    سوال: میں ۲۰ سال کا لڑکا ہو میں مکمل قرآن اور حدیث حفظ کرنا چاہتا ہو میں اس امر میں قرآن حفظ کر سکتا ہو اور کیا مجھے کسی اچھے مدرسے میں داخلہ مل جائے گا اور مجھے کتنا وقت لگے گا قرآن حفظ کرنے میں۔ 

    جواب نمبر: 603573

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 592-511/D=08/1442
    بہت اچھا شوق پیدا ہوا ہے اللہ تعالی آسان فرمائے اور برکت دے۔ حفظ کرنے کے لئے یکسوئی اور مکمل دلچسپی ضروری ہوتی ہے خدا کرے کوئی اچھا حافظ استاد آپ کو مل جائے جس کے پاس آپ حفظ کرسکیں کسی اچھے حافظ سے رابطہ کرلیں وہ چند روز آپ کو چند سورتیں حفظ کرنے کا سبق دیں گے پھر ایک ڈیڑھ ماہ بعد وہ اندازہ سے بتلا سکیں گے کہ حفظ کرنے میں کتنا وقت لگے گا۔
    بعض لوگ 6 ماہ میں بھی حفظ کرلیتے ہیں اور بالعموم دو ڈھائی سال لگتا ہے۔ اور کسی کو اس سے بھی زیادہ وقت لگتا ہے بہرحال یہ قیمتی دولت جتنی مدت میں بھی حاصل ہوجائے غنیمت ہے۔
    آپ اپنے علاقہ کے کسی اچھے عالم سے رابطہ کرکے مدرسہ اور استاد کے بارے میں ان سے مشورہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند