• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 152776

    عنوان: سجدہٴ تلاوت کے چودہ سجدے ایک ساتھ کرنا

    سوال: (۱) مفتی صاحب! میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر ایک ساتھ ۱۴/ سجدے ادا کرنا چاہیں تو اس کا کیا طریقہ ہے؟ اور سب سجدہ ایک ساتھ کرسکتے ہیں یا نہیں؟ (۲) ہمارے علاقہ میں ایک مدرسہ ہے وہاں صرف عورتیں ہوتی ہیں ، وہاں مردوں کا آنا جانا نہیں ہے، تو کیا وہاں پر میری والدہ اعتکاف کے لیے بیٹھ سکتی ہیں یا نہیں؟ یا عورت کا گھر پر ہی اعتکاف کرنا بہتر ہے؟

    جواب نمبر: 152776

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1114-1061/B=11/1438

    جی ہاں چودہ سجدے ایک ساتھ کرسکتے ہیں، اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ اللہ اکبر کہتے ہوئے ایک سجدہ کی نیت کرکے سجدہ کریں، پھر اٹھ کر دوسرے سجدہ کی نیت کرکے اللہ اکبر کہتے ہوئے دوسرا سجدہ کریں، اسی طرح تیسرا اور چوتھا سجدہ کریں، یہاں تک چودہ سجدے اسی طرح کرسکتے ہیں، ہرایک سجدہ کی نیت کرکے اللہ اکبر کہتے ہوئے سجدہ میں جائیں اور پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے اٹھ جائیں۔

    (۲) عورت کا اپنے گھر میں ا عتکاف کرنا خاص ہے، کسی مدرسہ میں جاکر عورتوں میں بیٹھ کر اعتکاف کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند