• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 68834

    عنوان: جوتے پہنے ہوئے کمپیوٹر پر تلاوت کرنا؟

    سوال: (۱) جہاد میں اگر ایک انسان جان کے بجائے مال خرچ کرنے کا حصہ لے تو کیا یہ مجاہدین میں شمار ہوتا ہے یا نہیں؟ (۲) مجھے ایک اور شک ہے ،کیا میں کمپیوٹر پر تلاوت کرسکتا ہوں جوتے پہننے کی حالت میں؟ (۳) کیا آپ مجھے ایک ویب سائٹ بھیج سکتے ہیں جس میں صحیح لفظوں کے ساتھ قرآن لکھا ہو، کیونکہ آج کل فتنے کا دور ہے تو مختلف ویب سائٹس ہیں اور بد قسمتی سے میں یہ علم نہیں رکھتا کہ میں صحیح قرآن تلاوت کر رہا ہوں آن لائن یا کچھ تبدیلی ہے اس میں۔

    جواب نمبر: 68834

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1091-1101/B=12/1437 (۱) جی ہاں! وہ مجاہدین میں شمار ہوگا۔ (۲) قرآن پاک دیکھ کر تلاوت کیجئے، جوتے اتار کر ادب کے ساتھ تلاوت کیجئے۔ (۳) آپ ویب سائٹ کے چکر میں نہ پڑیں، آپ دہلی یا دیوبند کی کسی معتبر و مستند دوکان سے قرآن شریف لائیں اور اسی میں تلاوت کیا کریں، تاکہ آپ کو تلاوت کا فائدہ بھی حاصل ہو اور پورا اجرو ثواب بھی حاصل ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند