• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 612446

    عنوان:

    قرآن مكمل كرنے كے بعد ایك ہی سجدے میں سب كی نیت كرنا

    سوال:

    سوال : قرآن مکمل کر لیا ایک بھی سجدہ نہیں کیا۔ تو کیا ایک ہی بار تمام کی نیت کر سکتیں ہیں یہ علیحدہ علیحدہ 14 سجدہ کرنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 612446

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1328-950/M=11/1443

     بہتر یہ ہے كہ جہاں آیت سجدہ آئے وہیں پر سجدہ كرلیا جائے لیكن اگر كسی نے پورا قرآن مكمل كرلیا اور اس دروان ایك بھی سجدہٴ تلاوت ادا نہیں كیا‏، تو اب ایك ساتھ 14 سجدے ادا كرلے‏، ایك ہی سجدے میں سب كی نیت كافی نہیں‏، الگ الگ 14 سجدہ كرنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند