عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 59815
جواب نمبر: 5981531-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 451-451/Sd=8/1436-U علمائے کرام اور حفاظ کے لیے بچوں کو ان کے گھر جاکر قرآن شریف پڑھانا جائز ہے، بشرطیکہ گھر میں پردے کا معقول انتظام ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کمپیوٹر میں قرآن کریم کی تلاوت وضو کے بغیر جائز ہے یا نہیں؟ (۲) کمپیوٹر پر قرآن کریم کی تلاوت سر پر ٹوپی پہنے بغیر جائز ہے یا نہیں؟
3053 مناظرکیا یہ بات سچ ہے کہ قرآن شریف کی کچھ آیتیں جوکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی تھیں ،صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین ان آیات کو پڑھا کرتے تھے لیکن بعد میں اللہ تبارک و تعالی نے ان آیتوں کو قرآن کریم سے ہٹا دیا، تاہم ان آیتوں کا حکم اب بھی باقی ہے۔ اب میرا سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ کیا یہ بات سچ ہے؟ (2) اگر یہ آیتیں قرآن کریم سے ہٹا دی گئی تھیں تو ان آیتوں کے بدلے میں دوسری بہتر آیتیں کیوں نہیں نازل ہوئیں؟ (3) تیسرے یہ کہ جب ان آیتوں کا حکم قیامت تک کے لیے تھا تو قرآن کریم سے ان کے الفاظ کیوں ہٹا دئے گئے؟ میں نے سنا ہے کہ آیت رجم اس طرح کی آیتوں کی ایک مثال ہے۔ آیت رجم صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین تلاوت فرمایا کرتے تھے تاہم بعد میں یہ منسوخ کردی گئی اورقرآن کریم سے ہٹا دی گئی۔ تاہم قیامت تک ان لوگوں کے لیے جو زنا کا ارتکاب کریں گے اور شادی شدہ بھی ہوں گے رجم کا حکم باقی رہے گا۔
5809 مناظرمیرے ایک اہل حدیث دوست ایک بات کو بہت بیان کرتے ہیں کہ لوگ مسجدوں میں بیان کرتے ہیں، فضائل اعمال پڑھتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ کتنا اچھا ہو کہ سب ہر نماز کے بعد قرآن کی ایک دو آیتوں کا ترجمہ جو ترتیب سے ہو یعنی ایسا نہ ہو کہ آج کسی مضمون پر پڑھا کل کسی اور سورہ کی کوئی اور آیت کسی اور مضمون پر پڑھ لی بلکہ پہلی آیت سے آخری قرآن تک ترتیب سے پڑھیں تو کتنا اچھا ہو۔ وہ کہتے ہیں کہ قرآن اصل میں ہدایت ہے تو سب سے زیادہ اس کو پڑھنا چاہیے۔ حدیث بہت ضروری ہے لیکن قرآن کے بعد ہے۔ قرآن پڑھ کر حدیث پر بات کرنی چاہیے۔ کیوں کہ حدیث تو ضعیف بھی ہیں لیکن قرآن تو ضعیف نہیں ہے ، یہ مطالبہ کیسا ہے؟ اگر ہے تو کیوں نہیں ؟
3660 مناظركیا دورانِ سفر موبائل سے تلاوت كرسكتے ہیں؟
6167 مناظر