• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 40342

    عنوان: از خود تفسیر كا مطالعہ كرنا

    سوال: کیا استاذ کے بغیر میں از خود تفسیر ابن کثیر پڑھ سکتاہوں؟اگر نہیں تو پھر میں کونسی تفسیر استاذ کے بغیر پڑھ سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 40342

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 636-653/N=9/1433 کسی باصلاحیت، مستند اور معتبر عالم سے فن تفسیر پڑھے بغیر از خود تفسیر کی کوئی بھی کتاب پڑھنا ہرگز خطرے سے خالی نہیں تاہم اگر آپ کو تفسیر کے مطالعہ کا ذوق ہے تو آپ تفسیر معارف القرآن موٴلفہ حضرت اقدس مفتی محمد شفیع صاحب نور اللہ مرقدہ کا مطالعہ کریں، لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کسی اچھے، باصلاحیت، مستند اور معتبر عالم کے رابطہ میں ضرور رہیں تاکہ جو بات آپ کو سمجھ میں نہ آئے تو وہ از خود اپنی سمجھ سے حل کرنے کے بجائے آپ ان سے سمجھ سکیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند