• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 170031

    عنوان: كرسی پر بیٹھنے والے شخص كے پاس تلاوت كرنا؟

    سوال: حضرت ایک عالم نے کہا کہ کرسی پر بیٹھنے والے کے پاس بیٹھ کر قرآن پڑھ سکتا ہے کیا ان کا اس طرح سے اعلانیہ یہ مسئلہ بیان کردینا صحیح ہے یا نہیں؟ دونوں مسئلوں پر قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت کردیں۔

    جواب نمبر: 170031

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 843-712/B=08/1440

    ایسا نہیں کہنا چاہئے، یہ ادب کے خلاف ہے۔ تلاوت کرنے والے کو چاہئے کہ وہ دور بیٹھ کر تلاوت کرے۔ مجلس بدل جائے تو پھر کوئی حرج نہیں لیکن برابر میں قرآن نیچے ہو اور دوسرا شخص اوپر کرسی پر ہو تو اس میں قرآن کی بے ادبی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند