• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 67003

    عنوان: تراویح میں ختم قرآن کی وجہ سے رقم لینا جائز نہیں

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ہٰذا کے بارے میں کہ زید نے تراویح میں قرآن مجید مکمل کیا اور 5 ہزار روپئے مسجد کی طرف سے قرآن مجید مکمل سنانے پر ملے اور کچھ محلے والوں نے ہدیہ میں دئیے تو کیا ان دونوں کا پیسوں لینا جائز ہے یا نا جائز ہے ؟ یا ان میں سے کسی کا لینا جائز ہے اگر گچھ تفصیل ہو تو بالتفصیل جواب دیجئے ۔

    جواب نمبر: 67003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1144-1222/L=11/1437 تراویح میں ختم قرآن کی وجہ سے رقم لینا جائز نہیں جو مسجد والوں نے دے اس کا لینا جائز نہیں اسی طرح خاص ختم قرآن کے موقع پر جو لوگ ہدیہ کی شکل میں رقم دیں اس کے لینے سے بھی احترازضروری ہے کہ اس میں اجرت کا شائبہ ہے؛ البتہ اگر ختم تراویح کے دن کے علاوہ شخصی طور پر کوئی رقم دے تو لینے میں مضایقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند