• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 42015

    عنوان: قرآن کریم ختم كركے اس كا ثواب دوسروں كو پہنچانا

    سوال: جب پورا قرآن ختم کرنے کے بعد اگر کسی کو اس کا اجر پہنچا دوں تو کیاا س کا اجر پڑھنے والے کو نہیں ملے گا (۲)قرآن ختم کی دعا قرآن کے آخر میں لکھی ہوتی ہے کیا اسکا پڑھنا ضروری ہے؟ براہ کرم تفصیل سے لکھیں۔

    جواب نمبر: 42015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1572-995/L=11/1433 (۱) قرآن پڑھ کر اس کا ثواب پہنچادینے کی صورت میں پڑھنے والے کے اجر سے کمی نہیں کی جاتی بلکہ پڑھنے والے کو پڑھنے کا مکمل ثواب ملتا ہے۔ (۲) جی نہیں اس دعا کا پڑھنا ضروری نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند