• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 10260

    عنوان:

    کیا کوئی عورت ناپاکی کی حالت میں رحل (جس پر قرآن رکھ کر پڑھاجاتا ہے)چھو سکتی ہے؟ کسی نے کہا کہ رحل قرآن کے چار پاروں کے برابر ہے․․․کیا یہ بات صحیح ہے؟

    سوال:

    کیا کوئی عورت ناپاکی کی حالت میں رحل (جس پر قرآن رکھ کر پڑھاجاتا ہے)چھو سکتی ہے؟ کسی نے کہا کہ رحل قرآن کے چار پاروں کے برابر ہے․․․کیا یہ بات صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 10260

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 57=57/ د

    رحل قرآن کے چار پاروں کے برابر ہے، کہنا صحیح نہیں ہے، قرآن وحدیث سے ایسا ثابت نہیں ہے۔ ناپاکی کی حالت میں صرف رحل چھونے میں مضائقہ نہیں ہے۔ اجازت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند