• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 170023

    عنوان: دوران اذان تلاوت كرتے رہنا

    سوال: اذان ہو رہی ہو تو قرآن کی تلاوت کرسکتے ہیں کچھ لوگ اذان کے شروع میں نہیں بلکہ آدھی اذان ہو چکی ہوتی ہے تب تلاوت کو موخر کرتے ہیں اس بارے میں قرآن و حدیث کی روشنی وضاحت کردیں۔

    جواب نمبر: 170023

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 844-740/B=09/1440

    جب اذان شروع ہو تو تلاوت کرنے والے کو چاہئے کہ تلاوت موقوف کردے اذان ختم ہونے پر اذان کے بعد کی دعا پڑھ کر پھر تلاوت شروع کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند