• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 148750

    عنوان: پیشاب کے قطرے رکنے کے بعد کیے گئے وضو سے دو وقت کی نمازیں پڑھی جاسکتی ہیں یا نہیں؟

    سوال: اگر قطروں کا مسئلہ ہو مگر پیشاب کرنے کے بعد صرف ایک ہی منٹ بعد ایک یا دو قطرے آئیں اور اس کے بعد بالکل کوئی قطرہ نہ آئے جب تک کہ دوبارہ پیشاب نہ کیا جائے تو کیا قطرے رکنے کے بعد جو وضو کیا جائے تو اس وضو سے دو وقت کی نمازیں پڑھی جاسکتی ہیں یا نہیں؟ مثلاً عصر کے وضو سے مغرب کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 148750

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 679-684/L=6/1438

    صورت مسئولہ میں شخص مذکور معذور شرعی کے حکم میں نہیں ہے، لہٰذا معذور کے احکام بھی اس پر جاری نہ ہوں گے اور وقت کا خروج اس کے حق میں ناقض وضو نہ ہوگا، اس لیے اگر وہ شخص قطرات رکنے کے بعد وضو کرتا ہے تو جب تک دوبارہ وضو کی حاجت نہ پیش آجائے وہ اس وضو سے جتنی نمازیں پڑھنا چاہے پڑھ سکتا ہے، اکر عصر کا وضو باقی ہے تو اسی وضو سے مغرب کی نماز پڑھ سکتا ہے۔ والمعذور من لا یمضي علیہ وقت صلاةٍ إلا والذي ابتلي بہ یوجد فیہ․ (مجمع الأنہر: ۱/ ۸۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند