• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 610497

    عنوان:

    فرش پر ناپاك پانی پھیل جائے تو فرش كس طرح پاك ہوگا

    سوال:

    سوال : نل چالو ہونے کی وجہ سے پانی اگر ناپاک کپڑے پر گرتا رہے، اور وہی کپڑے کا پانی پورے کمرے میں بہاؤ کی وجہ سے پھیل جائے، تو پورے کمرے کی فرش کیس طرح پاک کی جائے، اسی کمرے میں ایسا پلنگ اور الماری جیسی وزنی چیز بھی ہیں جن کے اپنی جگہ سے ہٹایا نہیں کا سکتا ، اور انکے نیچے جگہ بھی نہیں ہے کے پلنگ اور الماری کے نیچے جاکر فرش کو دھویا جائے۔تو فرش کو کس طرح پاک کیا جائے۔ اسی کمرے میں نماز اور ذکر اور تلاوت کرنا،کیسا ہے جبکہ پورے کمرے کی فرش کو دھو کر پاک نہ کیا ہو۔اور کیا فقط جائے نماز کی جگہ والی فرش کا حصہ دھو کر پاک کیا جائے تو کیسا ہے، کیا نماز اور اذکار اور تلاوت اس حصے پر کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 610497

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1103-807/H=09/1443

     پاك پانی اس فرش پر ڈالیں پھر جھاڑو یا وائپر سے پانی كو صاف كردیں پھر پاك پانی ڈال كر جھاڑو سے صاف كردیں اس كے بعد تیسری مرتبہ پاك پانی ڈال دیں بس فرش پاك ہوجائے گا اگر سارا فرش پاك نہ كریں صرف نماز پڑھنے كی جگہ كو پاك كرلیں تو بھی اس پاك جگہ میں نماز درست ہوجائے گی اگر فرش پاك نہ كیا اور وہ خشك ہوگیا اور پھر اس پر مصلی بچھاكر نماز پڑھ لی تب بھی نماز صحیح ہوجائے گی ذكر تلاوت وغیرہ بھی اس پر كرسكتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند