عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 166283

سوال نمبر ۱: کیا ایک جگہ بہت سی عورتیں موجود ہوں تو کیا وہ لوگ جماعت کر کے نماز ادا کرسکتے ہیں جس کا امامت عورت کر رہی ہوں۔
سوال نمبر ۲: کیا عورت اپنے گھر میں کسی فرض نماز کی امامت کر سکتی ہے ؟
سوال نمبر ۳: کچھ عورتوں نے بہت سی فرض نماز عورت کی امامت میں ادا کی ہے کیا وہ نماز ہوگی یا پھر سے دہرانا پڑے گا؟

Published on: Oct 28, 2018

جواب # 166283

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:177-107/sd=2/1440



 (۱،۲)عورتوں کا باہم جماعت سے نماز پڑھنا کہ کوئی عورت امام بنے مکروہ تحریمی ہے ۔



(۳) نماز تو اداء ہوجائے گی؛ البتہ کراہت کی وجہ سے ثواب میں نقص رہے گا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات