• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 150856

    عنوان: فجر كی سنت سے پہلے نفل پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا صبح کی اذان کے بعد سنت سے پہلے نفل نماز پڑھنا جائز ہے جیسے تحیہ مسجد؟ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 150856

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 990-1037/M=9/1438

    صبح صادق کے بعد دو رکعت فجر کے علاوہ کوئی بھی نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے خواہ تحیة المسجد ہو یا دوسری نفل اور خواہ سنت فجر سے پہلے ہو یا سنت کے بعد بہرصورت مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند