• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 174288

    عنوان: آذان مغرب اور جماعت میں وقفہ کرنا

    سوال: عرض گزار ہوں کہ مغرب کی اذان کا درست وقت کیا ہے؟ یعنی نقشہ کے مطابق وقت شروع ہونے پر کب اذان دی جائے؟ کیا اذان مغرب اس لیے تاخیر سے دینا کہ نمازی پہنچ جائیں اور جماعت میں شامل ہوسکیں جائز ہے یا نہیں؟ اذان مغرب کے بعد اس لیے وقفہ کرنا کہ نمازی تکبیر اولیٰ میں شامل ہوسکیں کرنا چاہیے یانہیں؟تفصیل سے بیان فرمادیں۔ جزاء ک اللہ

    جواب نمبر: 174288

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 244-178/B=03/1441

    ماہِ رمضان کے علاوہ مغرب کا وقت نقشہ کے مطابق شروع ہونے پر دوتین منٹ کی تاخیر سے اذان دینی چاہئے۔

    (۲) لوگوں کے انتظار میں اذان میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے، یہ لوگوں کی ذمہ اری ہے کہ وہ اول وقت میں حاضر ہوں۔ وحکم الأذان کالصّلاة تعجیلاً و تأخیراً ۔ (الدرالمختار، کتاب الصلاة، ۲/۳۰، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند