عبادات - صلاة (نماز)

india

سوال # 165755

اگر امام قرات یعنی سورة شروع کرتے ہی بھول جائے تو کیا کرے ؟ دوسری سورة شروع کر سکتا ہے ؟

Published on: Oct 21, 2018

جواب # 165755

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 104-60/D=2/1440



اگر کوئی شخص سورہ شروع کرکے بھول گیا پھر دوسری سورہ شروع کیا تو اس سے نماز فاسد نہ ہوگی لیکن شرط یہ ہے کہ دوسری سورہ شروع کرنے سے پہلے تین تسبیح کے بقدر خاموش نہ رہا ہو اگر تین تسبیح کے بقدر خاموش رہا تو اس پر سجدہٴ سہو لازم ہوگا۔ ان اراد ان یقرأ الفاتحة والسورة ثم نسی ․․․․․ وعامة المشائخ علی انہا لاتفسد (ہندیة: ۱/۱۳۹، ط: اتحاد)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات