• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 50128

    عنوان: ایک دن میں کتنی سنت موٴکدہ ہیں اور ان کی کیا ترتیب ہے اور جمعہ کے دن کی؟

    سوال: (۱) ایک دن میں کتنی سنت موٴکدہ ہیں اور ان کی کیا ترتیب ہے اور جمعہ کے دن کی؟ (۲)عربی میں اقامت سنگل ہے یا ڈبل ہے؟

    جواب نمبر: 50128

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 152-152/M=2/1435-U بارہ ہیں: فجر کی فرض سے پہلے دو رکعت، ظہر میں فرض سے پہلے چار اور فرض کے بعد دو، مغرب میں فرض کے بعد دو رکعت اور عشاء میں فرض کے بعد دو رکعت، اور جمعہ میں آٹھ ہیں: چار رکعت فرض سے پہلے اور چار رکعت فرض کے بعد۔ (۲) حنفیہ کے یہاں اقامت کے کلمات اذان کی طرح ڈبل ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند