• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 60715

    عنوان: کیا دعائے قنوت کے وقت ہاتھ اٹھا سکتے ہیں اور قنوت کے بعد اور دعا مانگ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا دعائے قنوت کے وقت ہاتھ اٹھا سکتے ہیں اور قنوت کے بعد اور دعا مانگ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 60715

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 803-768/Sn=11/1436-U (۱) دعا کی طرح قنوت کے وقت ہاتھ اٹھائے رکھنا خلافِ سنت اور مکروہ ہے، طبرانی کی ایک روایت سے قنوت کے وقت ہاتھ اٹھائے رکھنے کی کراہت مفہوم ہوتی ہے عن ابن عمر -رضي اللہ عنہ- أرأیتم رفع أیدیکم في الصلاة واللہ إنہ لبدعة ما زاد رسول اللہ -صلی اللہ علیہ وسلم- علی ہذا قط، فرفع یدیہ حِیالَ منکبیہ الحدیث، اس حدیث کے تحت اعلاء السنن میں لکھا ہے: وأما قولہ: أرأیتم رفعکم أیدیکم في الصلاة أنہ لبدعة ففیہ دلیل علی کراہة إطالة رفع الیدین في القنوت کما ترفعان في الدعاء خارج الصلاة إلخ ۶/ ۹۱، ط: اشرفی) (۲) جی ہاں! قنوت کی مشہور دعاء ”اللہم إنا نستعینک․․․ إلخ کے بعد دیگر مسنون دعائیں بھی پڑھی جاسکتی ہیں․․․ ثم ذکر أن الأولی أن یضمّ إلیہ: اللہُمَّ اہدني إلخ (رد المحتار علی الدر المختار: ۲/۲۴۲، ط: زکریا، باب الوتر والنوافل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند