• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164289

    عنوان: امام صاحب دعا اس طرح مانگتے ہیں كہ شروع اور ختم كا پتہ نہیں چلتا

    سوال: ہماری مسجد میں مدارس کے سفیر آتے ہیں اور ممبر کے پاس کھڑے ہو کر مدارس کے لیے زکاة مانگے ہیں، میرا سوال ہے کہ اللہ کے گھر میں کھڑے ہو کر اللہ کے غیر سے سوال کرنا کیساہے ؟

    جواب نمبر: 164289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1270-1155/B=1/1440

    امام صاحب کے دعا مانگنے کا پتہ نہیں چل پاتا تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اس کا پتہ لگانا لازم بھی نہیں، سلام کے بعد نماز و اقتداء کا تعلق ختم ہوجاتا ہے اس لئے دعا کے آغاز و اختتام میں امام کے ساتھ مکمل مشارکت ضروری بھی نہیں، دعا میں سر (آہستہ) اولیٰ ہے اس لئے امام صاحب کا طرز عمل غلط تو نہیں ہے البتہ اگر امام صاحب دعا کی ابتداء و انتہاء قدرے بلند آواز سے کردیا کریں تو اس میں بھی مضایقہ نہیں، گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند