عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 603400
حی علی الصلاہ ،، اور ،،حی علی اللفلاح ،، کے الف کو کتنا کھینچ سکتے ہیں ؟
سوال : (۱) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسلہ ذیل کہ بارے میں اذان میں،، حی علی الصلاہ ،، اور ،،حی علی اللفلاح ،، کے الف کو کتنا کھینچ سکتے ہیں ؟
(۲)اور اذان کے کلمات کو کتنا کھینچ سکتے ؟
(۳) ایک الف سے زائد کھینچنے میں کوئی حرج تو نہیں ہے ؟
براہ کرم، جواب مطلوب دیں۔
جواب نمبر: 603400
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 622-529/D=08/1442
(۱) ”حيّ علی الصلاة“ اور ”حيّ علی الفلاح“ میں لفظ ”الصلاة“ اور لفظ ”الفلاح“ پر مدّ فرعی عارضی ہے، اس میں پانچ الف تک مد جائز ہے، اس سے زائد سے احتراز کرنا چاہئے۔
(۲) اذان کے کلمات سے کونسے کلمات مراد ہیں؟
(۳) کن کلماتِ اذان کو ایک الف سے زائد کھینچنے کی بات پوچھ رہے ہیں؟
نوٹ:۔ کلماتِ اذان میں مد کی تحقیق کے لئے جناب قاری ابوالحسن صاحب اعظمی (سابق صدر القراء دارالعلوم دیوبند) کا رسالہ ”اذان و اقامت کے فضائل و مسائل مع ضمیمہ کلمات اذان میں مد کی تحقیق“ (طبع: مکتبہ صورت القرآن دیوبند) ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند