• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 15025

    عنوان:

    کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟ اور قیام میں کھڑے رہیں اور رکوع سجدہ کرسی پر بیٹھ کر کریں پھر دوسری رکعت میں پھر قیام میں کھڑے ہوجائیں تو کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال:

    کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟ اور قیام میں کھڑے رہیں اور رکوع سجدہ کرسی پر بیٹھ کر کریں پھر دوسری رکعت میں پھر قیام میں کھڑے ہوجائیں تو کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 15025

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1245=1245/م

    جو لوگ ایسے معذور ہیں کہ رکوع، سجدہ کرنے پر قادر نہیں اور قیام پر قدرت ہے تو ان کے لیے بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھنا اولیٰ ہے، خواہ کرسی پر بیٹھ کر پڑھیں یا زمین پر، طریقہ ایک ہی ہے، سجدہ کو رکوع کے مقابلے میں پست کریں۔ اور اگر قیام پر قدرت نہ ہو، صرف رکوع سجدہ پر قادر ہو تو بیٹھ کر رکوع سجدہ کے ساتھ نماز ادا کی جائے۔

    (۲) یہ طریقہ خلاف اولیٰ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند