• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 59661

    عنوان: کسی بھی با آواز بلند نماز جیسے فجر ، مغرب، عشاء، میں ا مام کے قرأت بھول جانے پر لقمہ دینے کی اجازت ہے یا نہیں؟

    سوال: (۱) کسی بھی با آواز بلند نماز جیسے فجر ، مغرب، عشاء، میں ا مام کے قرأت بھول جانے پر لقمہ دینے کی اجازت ہے یا نہیں؟ (۲) اور اگر لقمہ دیا جائے تو کیا سجدہ سہو واجب ہوجائے گا ؟

    جواب نمبر: 59661

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 991-1015/L=8/1436-U (۱) امام کے قراء ت بھول جانے پر لقمہ دینے کی اجازت ہے۔ (۲) لقمہ دینے کی صورت میں سجدہٴ سہو واجب نہ ہوگا۔ قال في الدر المختار: بخلاف فتحہ علی إمامہ فإنہ لا یفسد مطلقًا لفاتحٍ وآخذٍ بکل حال (درمختار) وفي الشامي: لکل حالٍ أي سواء قرأ الإمام قدر ما تجوز بہ الصلاة أم لا؟ انتقل إلی آیةٍ أخری أم لا، تکرر الفتح أم لا، ہو الأصح․ (شامي: ۲/۳۸۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند