• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164346

    عنوان: خطر ناک راستوں كی وجہ سے مسجد نہ جانا؟

    سوال: میں 5 سال سے ساوتھ افریقہ میں رہتا ہوں یہاں فجر مغرب اور عشاء کے وقت مسجد کے راستے میں حبشی لوٹ مار کرتے ہیں اور قتل بھی کر دیتے ہیں اس لیے میں نماز جہاں پر وہیں پہ پڑھ لیتا ہوں کیا یہ صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 164346

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1485-1298/L=12/1439

    اگر واقعی مسجد جاکر فجر مغرب اور عشاء کی نماز ادا کرنے کی صورت میں جان مال کے نقصان کا قوی اندیشہ رہتا ہے تو آپ ان تین وقت کی نماز اقامت کی جگہ ادا کرسکتے ہیں،ایسی صورت میں ترکِ جماعت کی گنجائش ہوگی ؛البتہ اگر ہوسکے تو آپ اسی جگہ کچھ اور لوگوں کو جمع کرکے جماعت کرلیا کریں، اگر کوئی نہ ملے اور آپ کی فیملی وہاں رہتی ہوتو اہلیہ کے ساتھ ہی جماعت کرلیں ،آپ آگے کھڑے ہوجائیں اہلیہ پیچھے،اوراگر کوئی صورت نہ بن سکے تو تنہا پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند