• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 917

    عنوان:

    نماز فجر کی سنتوں کی قضا ہے یا نہیں؟ رہ نمائی فرمائیں۔

    سوال:

    نماز فجر کی سنتوں کی قضا ہے یا نہیں؟ رہ نمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 917

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  331/ل = 332/ل)

     

    فجر کی سنتیں اگر رہ جائیں تو جماعت کے بعد ان کی قضا درست نہیں، سورج طلوع ہونے کے بعد سے زوال تک پڑھ لے۔ اگرچہ سنت موٴکدہ نہ رہی: وعند محمد تقضی إذا فاتت بلا فرض بعد الطلوع إلی الزوال استحسانا (مجمع الأنھر: 1/211، ط بیروت) وقال محمد رحمہ اللہ: أحبّ إليّ أن أقضیھا إذا فاتت وحدھا بعد طلوع الشمس قبل الزوال. (کبیري: ۳۸۰،ط لکھنوٴ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند