• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161373

    عنوان: کیا نیت كے الفاظ زبان سے کہنا ضروری ہے؟

    سوال: کیا یہ ضروری ہے کہ نماز کی نیت بولی یا کہی جائے صرف دل میں اقرار کرنے سے نہیں ہو سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 161373

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 896-780/D=8/1439

    نیت دل سے ارادہ اور قصد کرنے کا نام ہے لہٰذا دل میں ارادہ کرنے سے نیت ہو جاتی ہے۔ دنیوی الجھنوں میں پڑے انسان کا دل مختلف خیالات میں بٹا رہتا ہے اس لئے دل کو حاضر اور یکسو کرنے کے لئے زبان سے نیت کے الفاظ کہہ لینا بہتر ہے تاکہ دل کا ارادہ یقینی طور پر پالیا جائے پس زبان سے کہنا دل کے ارادہ کا معاون ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند