عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 147467

میں ایک طالب علم ہوں اور میں دوسرے صوبے سے اپنا گھر جاتاہوں، کیا میں ٹرین میں بیٹھ کر نماز پڑھ سکتاہوں ، اگر نہ پڑھوں تو میری مغرب کی نماز چھوٹ جائے گی، میرا سفر اس کا طرح کا ہوتاہے کہ مغرب کی نماز کا وقت ٹرین میں شروع ہوتاہے اور ختم ہوتاہے۔

Published on: Jan 5, 2017

جواب # 147467

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 388-359/M=4/1438



 



اگر آپ قیام پر قادر ہوتے ہیں یعنی ٹرین پر کھڑے ہوکر مغرب کی نماز پڑھ سکتے ہیں تو بیٹھ کر پڑھنا جائز نہیں ہاں اگر بہت زیادہ بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں جس طرح بھی ممکن ہو نماز پڑھ لیں تاکہ نماز چھوڑنے کا گناہ نہ ہو اور بعد میں اس نماز کا اعادہ کرلیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات