• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162131

    عنوان: مسبوق كا امام كے پیچھے غلطی كی وجہ سے سجدہٴ سہو كرنا

    سوال: چار رکعت والی نماز میں مسبوق تیسری رکعت میں شامل ہوا، اپنے پہلے قعدے میں جو کہ امام کا آخری قعدہ تھا؛ غلطی سے مسبوق نے التحیّات کے بعد درود بھی پڑھ لی توکیا اس سورت میں اسے سجدہ سہو کرنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 162131

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1496-6527/sd=1/1440

     صورت مسئولہ میں مسبوق پر سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا، امام کے پیچھے مقتدی کا سہو معتبر نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند