• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 52108

    عنوان: امامت کے تعلق سے

    سوال: اگر کوئی شخص فلم کے کار وبار سے تعلق رکھتا ہے تو وہ امامت کرسکتا ہے؟ مثلاً اگر وہ موبائل میں فلم ڈالتا ہے اوراس کی کمائی کھاتا ہے تو وہ امامت کرسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 52108

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 945-945/M=6/1435-U موبائل میں فلم ڈال کر کمائی کرنا پاکیزہ اور حلال نہیں، امام کو ایسی کمائی سے اجتناب لازم ہے ورنہ امامت مکروہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند