• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 65320

    عنوان: احتلام ہوا اور پتہ نہیں چلا ، نمازیں پڑھ لیں، بعد میں معلوم ہوا تو کیا نمازیں سنتوں سمیت دہرانی ہوں گی۔

    سوال: بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ احتلام ہو جاتا ہے لیکن اس کے ہونے کا اندازہ نہیں ہوتا۔ اسی طرح اگر کسی کو ہوجائے اور اس کو پتا نہ چلے اس نے د ن بھر کی ساری نمازیں ادا کر لی اور جب رات میں اس نے اپنا نائٹ سوٹ دیکھا تو پتا چلا کہ اسے احتلام ہوا تھا تو اسے کیا ساری فرض نمازیں دھرنی ہو گی؟ اور فرض کے ساتھ کیا ساری سنت اور وتر بھی دھرائے یا نہیں ؟ مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 65320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 726-700/Sn=8/1437 جی ہاں! ساری فرض نمازیں اور وتر دہرانی پڑے گی، البتہ عشاء کی سنت کے علاوہ دیگر نمازوں کی سنتوں کو دہرانا لازم نہیں ہے، عشاء کی سنت اس لیے دہرائی جائے گی کہ اس کا وقت باقی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند